QR CodeQR Code

لاہور، تحریک لبیک کی احتجاجی ریلی

26 Aug 2020 11:08

تحریک لببیک کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اشرف جلالی کو دفاع صدیق اکبر اور دفاع سیدہ کائنات فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی سزا دی جا رہی ہے۔ مقررین نے کہا کہ اہلسنت سے تعلق رکھنے والے بعض علماء و مشائخ نے اہلسنت نظریات سے بے وفائی کی ہے جبکہ ڈاکٹر اشرف جلالی کو جس بیان پر جیل میں ڈالا گیا ہے، وہ صدیوں سے اہلسنت کا عقیدہ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے کارکنوں نے تحریک کے سربراہ ڈاکٹر اشرف آصف جلالی، قاری زوار بہادر، مفتی شاہد رفیق اور مولانا سلیم فیضی کی رہائی کیلئے لاہور پریس کلب سے پی آئی اے آفس تک احتجاجی ریلی نکالی۔ ریلی کی قیادت تحریک لبیک یارسول اللہ کے قائم مقام سربراہ قاری فرمان علی حیدری نے کی جبکہ پیر میاں صغیر احمد کوٹلوی، سردار محمد طاہر ڈوگر، مولانا محمد نصیر نورانی سمیت دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 882487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/882487/1/لاہور-تحریک-لبیک-کی-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org