QR CodeQR Code

مقبوضہ کشمیر، جلوس عزاء پر بھارتی فورسز کی بربریت

30 Aug 2020 21:15

قابض فورسز نے عزاداروں پر شیلنگ، پلٹ گن اور آنسو گیس کا بے تحاشہ اشتعمال کیا اور گنڈ حسی بٹ و بمنہ میں عزاداروں کو گرفتار کرکے انپر کالے قوانین کا نفاذ بھی عمل میں لایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے بڈگام، بمنہ، گنڈ حسی بٹ اور سرینگر کے مرکزی جلوسوں پر قابض بھارت نے پُرامن عزاداروں پر شیلنگ، آنسو گیس اور پلٹ گن کا بے تحاشہ استعمال کیا۔ 8 اور 9 محرم الحرام کو شہر کے سول لائنز علاقوں بشمول لال چوک اور بڈشاہ چوک کی مکمل ناکہ بندی کے باوجود کئی مقامات سے تعزیہ کے جلوس برآمد کرنے کی کوشش کی گئی، جس دوران 30 کے قریب عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ شہر سرینگر کے پائین علاقوں کو سول لائنز علاقوں کے ساتھ ملانے والی سڑکوں کو بند کیا گیا تھا۔ ادھر بمنہ سرینگر میں پُرامن عزاداروں پر قابض فورسز نے راست شیلنگ کی اور پلٹ گن کا استعمال کرکے عزاداروں کو شدید زخمی کیا اور کئی عزاداروں کو حراست میں لیا گیا۔ زخمی عزاداروں کو فوری طور پر ہسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایا کہ چند عزاداروں کو پلٹ گن لگنے سے ان کی بینائی مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے۔ تصاویر میں پلٹ گن کے شکار عزاداروں کو دیکھا جاسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 883263

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/883263/1/مقبوضہ-کشمیر-جلوس-عزاء-پر-بھارتی-فورسز-کی-بربریت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org