QR CodeQR Code

یمن، صوبہ مأرب میں بیگناہ شہریوں کیخلاف سعودی لڑاکا طیاروں کے نئے جرائم

6 Sep 2020 02:37

عرب نیوز چینل المسیرہ کیمطابق گذشتہ روز جارح سعودی لڑاکا طیاروں کیجانب سے صوبہ مأرب کے دیہات العرضیہ میں کئی ایک دکانوں کو ممنوعہ کلسٹر بموں کے ذریعے بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جسکے باعث کم از کم 4 بچوں سمیت 6 بیگناہ یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جارح سعودی فوجی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے یمن کے مرکزی صوبے مأرب میں متعدد دکانوں پر بمباری کرے کے بیگناہ یمنی شہریوں کے خلاف نئے جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عرب نیوز چینل المسیرہ کے مطابق گذشتہ روز جارح سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے صوبہ مأرب کے دیہات العرضیہ میں کئی ایک دکانوں کو ممنوعہ کلسٹر بموں کے ذریعے وحشیانہ بمباری کا نشانہ بنایا گیا تھا جس کے باعث کم از کم 4 بچوں سمیت 6 بیگناہ یمنی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ قبل ازیں صوبہ مأرب کے ہی ایک علاقے الذراع بنی ربیح میں بھی سعودی لڑاکا طیاروں کی جانب سے ازقبل گرائے گئے کلسٹر بموں کے پھٹ جانے سے 2 یمنی بچے شہید اور 2 بیگناہ شہری زخمی ہو گئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 884551

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/884551/1/یمن-صوبہ-ما-رب-میں-بیگناہ-شہریوں-کیخلاف-سعودی-لڑاکا-طیاروں-کے-نئے-جرائم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org