QR CodeQR Code

اسلام آباد، علامہ ناصر عباس سے ذاکرین عظام کی ملاقات

8 Sep 2020 17:00

ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی و عزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کیلئے علماء کیساتھ ملکر جدوجہد کی جائیگی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ملک کے نامور ذاکرین نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کے کسی حربے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، وطن عزیز کی سالمیت کا تحفظ اور بنیادی عقائد کا دفاع ہمیں ہر شے پر مقدم ہے، جس کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جا سکتا، ملک بھر میں محب وطن ذاکرین خطباء اور عزاداروں کیخلاف جھوٹے مقدمات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر ذاکرین نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجالس حسینی و عزاداری کے فروغ اور قومی یکجہتی کے لیے علماء کے ساتھ مل کر جدوجہد کی جائے گی اور ملک کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر کسی قسم کی کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔


خبر کا کوڈ: 885034

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/885034/1/اسلام-آباد-علامہ-ناصر-عباس-سے-ذاکرین-عظام-کی-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org