QR CodeQR Code

ملتان، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس 

10 Sep 2020 12:22

مشاورتی اجلاس کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی کا کہنا تھا کہ ہم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرمان کی تجدید کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہمارا سر تن سے جدا تو ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنے عقیدہ سے انحراف نہیں کرسکتے۔ عزاداری سید الشہداء کیخلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کرینگے۔ 


اسلام ٹائمز۔ شیعہ وحدت کونسل پاکستان کے زیراہتمام علماء، ذاکرین، بانیان مجالس و جلوس، ملی جماعتوں، بانیان امام بارگاہ، ماتمی انجمنوں اور عمائدین کا مشاورتی جلاس امام بارگاہ ابوالفضل العباس ملتان میں منعقد ہوا۔ مشاورتی اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ سید احمد اقبال رضوی، علامہ اقتدار حسین نقوی، علامہ قاضی نادر حسین علوی، علامہ ناصر سبطین ہاشمی، علامہ طاہر عباس نقوی، علامہ عون محمد نقوی، علامہ سبطین نجفی، علامہ امیر حسین ساقی، مولانا وسیم عباس معصومی، مولانا اعجاز حسین بہشتی، مولانا تقی گردیزی، دربار شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم زاہد حسین شمسی، مخدوم طارق عباس شمسی، مخدوم اسد عباس بخاری، سلیم عباس صدیقی، مہر سخاوت علی، آئی ایس او کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر، ضلعی آرگنائزر ایم ڈبلیو ایم ملتان فخر نسیم صدیقی، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے رہنما امداد حسین ،شاعر اہلیبیت زوار حسین بسمل، قاضی غضنفر حسین اعوان ایڈووکیٹ، مخدوم عون شمسی، لیاقت ہاشمی، سید ظل حسن جعفری، جلالپور پیروالا سے اصغر سومرو، شجاع آباد سے عمران نقوی نے شرکت کی۔

رہنمائوں نے کہا کہ ہم شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کے فرمان کی تجدید کرتے ہوئے اعلان کرتے ہیں کہ عزاداری سید الشہداء ہماری شہ رگ حیات ہے اور ہمارا سر تن سے جدا تو ہوسکتا ہے لیکن ہم اپنے عقیدہ سے انحراف نہیں کر سکتے۔ عزاداری سید الشہداء کے خلاف کسی قسم کی سازش کو قبول نہیں کریں گے، یہ اجلاس ریاست پاکستان میں ملک بھر سے جبری طور پر لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتا ہے، زیارت مقامات مقدسہ ہماری عبادت کا مرکز ہیں، پاکستان سے ہر سال لاکھوں کی تعداد میں زائرین مقامات مقدسہ کی زیارت کے لیے جاتے ہیں، ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس میں آسانیاں پیدا کرے۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رہنما سید ندیم عباس کاظمی، ممتاز حسین ساجدی، تصور شاہ، لیاقت حسین ہاشمی، ناصر عباس سمیت دیگر رہنما بھی اجلاس میں شریک تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 885414

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/885414/1/ملتان-شیعہ-وحدت-کونسل-کے-زیراہتمام-مشاورتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org