QR CodeQR Code

لاہور، جماعت اسلامی شعبہ خواتین کا احتجاجی مظاہرہ

12 Sep 2020 09:41

جماعت اسلامی کے مظاہرے میں میڈیا سے گفتگو میں خواتین رہنماوں کا کہنا تھا کہ آئین کے آرٹیکل 37 (جی) کے مطابق حکومت عصمت فروشی، قمار بازی، ضرررساں ادویات کے استعمال، فحش لٹریچر اور اشتہارات کی طباعت، نشر و اشاعت اور نمائش کی روک تھام کے لیے ضروری اقدامات کرے اور ملک میں حیا کا کلچر عام کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کیخلاف جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام  لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت ڈپٹی سیکرٹری جنرل ثمینہ سعید، ربیعہ طارق صدر وسطی پنجاب، ڈاکٹر زبیدہ جبیں صدر لاہور، رہنما جماعت اسلامی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی،  ڈائریکٹر فلاح خاندان عافیہ سرور و دیگر قائدین نے کی۔


خبر کا کوڈ: 885747

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/885747/1/لاہور-جماعت-اسلامی-شعبہ-خواتین-کا-احتجاجی-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org