QR CodeQR Code

لاہور، شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام مشاورتی اجلاس

12 Sep 2020 19:07

لاہور میں منعقدہ اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا کہ پاکستان ایک ایسا اسلامی ملک ہے جس میں مختلف اسلامی مسالک آباد ہیں، یہاں کسی بھی مسلک کی مذہبی آزادی کو چھیننے کی کوشش کرنا دراصل پاکستان کی بنیاد کو کھوکھلا کرنے کی کوشش کے مترادف ہے ''اپنا عقیدہ چھوڑو نہیں اور دوسرے کا عقیدہ چھیڑو نہیں'' کے ماٹو پر عمل پیرا ہوتے ہوئے پاکستان کی نظریاتی و جعرافیائی سرحدوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ شیعہ وحدت کونسل کے زیراہتمام قومی مرکز شاہ جمال لاہور میں مشاورتی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت مجلسِ وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی و سیکرٹری جنرل مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب علامہ عبدالخالق اسدی نے کی۔ اجلاس میں نامور علما و ذاکرین، مذہبی جماعتوں کے رہنما، بانیان مجالس و جلوس، متولیان امام بارگاہ،  ماتمی انجمنوں کے سالار اور ملت تشیع کے اکابرین شریک ہوئے۔ اجلاس میں عزاداری کو درپیش مسائل، بڑھتی ہوئی فرقہ واریت اور عالم اسلام کیخلاف استکباری سازشوں پر گفت و شنید کی گئی۔ اجلاس میں شرکا نے دس نکاتی اعلامیہ کی بھی مشترکہ طور پر منظوری دی۔


خبر کا کوڈ: 885866

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/885866/1/لاہور-شیعہ-وحدت-کونسل-کے-زیراہتمام-مشاورتی-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org