QR CodeQR Code

جاوید اقبال آڈیٹوریم پنجاب بار کونسل لاہور میں یوم حسین (ع) کی تقریب

14 Sep 2020 15:41

پنجاب بار کونسل لاہور میں یوم حسین (ع) کی تقریب سے خطاب میں حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید حیدر نقوی کا کہنا تھا کہ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور سیرت پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احیاء تھا۔ امام عالی مقام نے امر بالمعروف و نہی از منکر کرکے اللہ کے دین کی حفاظت فرمائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ المصطفیٰ لائیرز فورم کی جانب سے جاوید اقبال آڈیٹوریم پنجاب بار کونسل لاہور میں یومِ حسین علیہ السلام کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ حسین علیہ السلام کی تقریب سے حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید محمد حیدر نقوی نے خطاب کیا، جس میں انہوں نے سیرت سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کو  بیان کیا۔ امام حسین علیہ السلام کے قیام کا مقصد معاشرے سے برائیوں کا خاتمہ اور سیرت پیغمبر اکرم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا احیاء تھا۔ امام عالی مقام نے امر بالمعروف و نہی از منکر کرکے اللہ کے دین کی حفاظت فرمائی ہے۔ یومِ حسین علیہ السلام  کی تقریب سے دیگر مقررین نے بھی گفتگو کی، جن میں المصطفیٰ لائیرز فورم کے صدر سید تفسیر کاظمی، بین المسالک علماء بورڈ کے وائس چیئرمین سید عاشق شاہ، مولانا کاظم نقوی اور ایڈووکیٹ سید شکیل بخاری نے شامل تھے۔


خبر کا کوڈ: 886161

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/886161/1/جاوید-اقبال-آڈیٹوریم-پنجاب-بار-کونسل-لاہور-میں-یوم-حسین-ع-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org