QR CodeQR Code

پاراچنار، مسئلہ بالشخیل کے حل کیلئے جرگہ

17 Sep 2020 02:16

جرگہ میں طے پایا کہ 22 ستمبر کو منتخب جرگہ ممبران کا صدہ یا پاراچنار میں جرگے کا سیشن منعقد کیا جائیگا۔ جس میں مسئلہ بالش کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کرم کی سربراہی میں گورنر کاٹیج پاراچنار میں مسئلہ بالش کے حل کیلئے ضلع کرم کے مشران کے مشترکہ جرگے کا انعقاد ہوا۔ جس میں ضلعی انتظامیہ کرم کے افسران سمیت پاک آرمی، ایف سی اور ضلع کرم کے چیدہ چیدہ مشران نے شرکت کی۔ کافی گفت و شنید کے بعد مشران دونوں طرف سے مسئلہ بالش کے حل کیلئے 22/22 جرگہ ممبران منتخب کرنے پر متفق ہوگئے۔ 22 ستمبر کو منتخب جرگہ ممبران کا صدہ یا پاراچنار میں جرگے کا سیشن منعقد کیا جائیگا۔ جس میں مسئلہ بالش کو پرامن طریقے سے حل کرنے کیلئے لائحہ عمل تیار کیا جائیگا۔ ڈپٹی کمشنر کرم کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم زاہد یونس خٹک جرگے کے فوکل پرسن ہوں گے۔ جو وقتاً فوقتاً جرگے کی مانیٹرنگ کرینگے۔ جرگے کے اختتام پر ملک کی سلامتی و بقاء اور مسئلہ بالش خیل کے پرامن حل کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔


خبر کا کوڈ: 886713

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/886713/1/پاراچنار-مسئلہ-بالشخیل-کے-حل-کیلئے-جرگہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org