QR CodeQR Code

لاہور،کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہؓ و اہلبیتؑ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس

17 Sep 2020 12:54

لاہور میں منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال کا ذمہ دار مخالف فرقہ کو قرار دیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شرپسند عناصر کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے قاری زوار بہادر نے حکومت سے یہ بھی مطالبہ کیا کہ پنجاب اسمبلی میں پاس ہونیوالے تحفظ بنیاد اسلام بل کے حوالے سے تحفظات دور کرکے اسے نافذ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ جے یو پی کے رہنما قاری زوار بہادر رہائی کے بعد پھر فعال ہو گئے۔ قاری زوار بہادر نے اپنے مدرسے جامعہ محمدیہ رضویہ گلبرگ لاہور میں کل جماعتی مجلس عمل تحفظ ناموس صحابہؓ و اہلبیتؑ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت بھی جمعیت علماء پاکستان کے رہنما قاری زوار بہادر نے خود کی۔ اجلاس میں علامہ عبدالرؤف فاروقی، علامہ زاہدالراشدی، عبدالطیف خالد چیمہ، مولانا زبیر احمد ظہیر، ڈاکٹر فرید احمد پراچہ، مولانا عبدالغفار روپڑی، مولانا محمد اشرف طاہر، علامہ راغب حسین نعیمی، مولانا الیاس چنیوٹی ایم پی اے، مولانا عبدالرؤف ملک، مولانا زاہد محمود قاسمی، مولانا حافظ امجد، مولانا عزیز الرحمن ثانی،علامہ نصیر احمد نورانی، مفتی تصدق حسین، رشید احمد رضوی، مولانا سلیم اعوان، قاری محمد قاسم، میاں محمد ادریس، مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر حضرات نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 886769

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/886769/1/لاہور-کل-جماعتی-مجلس-عمل-تحفظ-ناموس-صحابہ-اہلبیت-پاکستان-کی-رابطہ-کمیٹی-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org