QR CodeQR Code

سکردو، تحریک انصاف کا یوتھ کنونشن

19 Sep 2020 00:44

یوتھ کنونشن میں جی بی اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے کرپشن زدہ اور آزمائے ہوئے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی صورت میں شدید مزاحمت کا اعلان کیا گیا اور پارٹی قیادت کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ ٹکٹ اہل، دیانت دار، پڑھے لکھے پارٹی کے وفادار لوگوں کو دے بصورت دیگر مرکزی قائدین کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف سکردو کے زیر اہتمام یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوتھ کنونشن میں جی بی اسمبلی کے آئندہ الیکشن میں پارٹی کی جانب سے کرپشن زدہ اور آزمائے ہوئے لوگوں کو ٹکٹ دینے کی صورت میں شدید مزاحمت کا اعلان کر دیا گیا اور پارٹی قیادت کو باور کرایا گیا ہے کہ وہ ٹکٹ اہل، دیانت دار، پڑھے لکھے پارٹی کے وفادار لوگوں کو دے بصورت دیگر مرکزی قائدین کو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔ منظم سازش کے تحت تحفے تحائف دینے والے چاپلوس امیدواروں کو ٹکٹ دینے کی سازشیں ہو رہی ہیں، ان سازشوں کو پی ٹی آئی کے ٹائیگرز ملکر ناکام بنائیں گے۔ گمبہ سکردو میں منعقدہ یوتھ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پارٹی کے سینئر رہنماء وقانون ساز اسمبلی کے امیدوار ذاکر حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ کنونشن کسی فرد واحد یا گروہ کے خلاف نہیں بلکہ کرپشن مافیاز کے خلاف ہے، مافیا پارٹی کے اندر ہو یا باہر ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔ اب کسی قسم کی مصلحت کا شکار نہیں ہونگے، نااہل اور کرپٹ لوگوں نے ہمیں ہمیشہ دبا کر رکھا ہے، اب ان مافیاز کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کریں گے، پیسوں کے بل بوتے پر ٹھیکیداروں کے سہارے الیکشن نہیں لڑیں گے، عوام کی حمایت سے اسمبلی میں جا کر علاقے کے مفاد میں بہترین قانون سازی کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 887068

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/887068/1/سکردو-تحریک-انصاف-کا-یوتھ-کنونشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org