0
Saturday 19 Sep 2020 13:37

پاراچنار، انسداد پولیو مہم، آگاہی سیمینار

اسلام ٹائمز۔ پاراچنار میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے حوالے سے ایک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت کے اہلکاروں اور سیاسی و سماجی رہنماؤں سمیت کثیر تعداد میں قبائلی عمائدین نے شرکت کی۔ سول ہسپتال پاراچنار میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ضلع کرم شاہ فہد اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ نے کہا کہ پولیو ایک موذی اور لاعلاج مرض ہے اور اس کا واحد حل پولیو ویکسینیشن ہے لہذا اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلوانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ اس بار کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر بچوں کو کورونا ایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے قطرے پلائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ اپر کرم کے عوام باشعور ہیں اور پولیو ویکسینیشن کے حوالے سے ابھی تک کسی قسم ناخوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا ہے اور ان شاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب ضلع کرم پولیو فری ضلع قرار دیا جائے گا۔ اس موقع پر علامہ یوسف حسین، علامہ حاجی عابد حسین، انجمن حسینیہ کے مشر حسین، سیکٹری ٹو ایم این اے جلال حسین، سیکٹری ٹو سینیٹر منصب بنگش، سماجی رہنماء ابرار جان طوری نے انسداد پولیو کے حوالے سے انتظامیہ اور محکمہ صحت کی کاوشوں کا سراہا اور انہیں پولیو کے خاتمے میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ضلع کرم میں 21 ستمبر سے پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز ہوگا، جس میں ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے پلائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 887157
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش