0
Sunday 20 Sep 2020 07:49

اسلام آباد میں علماء و ذاکرین کانفرنس

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیراہتمام علماء و ذاکرین کانفرنس ہوئی، جس میں ملک کے ممتاز ذاکرین، علماء اور خطباء نے شرکت کی۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو میں علامہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کے پرامن حالات کو سن 80ء کی دہائی کی طرف موڑا جا رہا ہے۔ مٹھی بھر متشدد عناصر ملک میں مذہبی منافرت کو ہوا دے کر ملک و قوم کے امن و سلامتی کو داﺅ پر لگانا چاہتے ہیں۔ مفتیان اور متعصب شخصیات کی سرپرستی میں اشتعال انگیز ریلیاں اور گلی محلے میں تکفیری نعرے بلند کرکے ساری دنیا کو یہ باور کرانے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ پاکستانی قوم غیر مہذب اور مذہبی جنونی ہے۔ مسلکی ریلیوں میں متشدد فکر عناصر کو شامل کرکے امام بارگاہوں اور مساجد پر حملے کرائے جا رہے ہیں، جو عبادت گاہوں کے تقدس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالات کو سازگار رکھنے کے لیے طویل جدوجہد اور انگنت قربانیاں دینی پڑتی ہیں، لیکن خرابی میں ایک منٹ نہیں لگتا۔ جو عناصر ملک کے حالات کو خرابی کی طرف لے جانا چاہتے ہیں، وہ ملک و قوم کے دشمن ہیں۔
خبر کا کوڈ : 887316
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش