QR CodeQR Code

علی پور، ایم ڈبلیو ایم کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس

21 Sep 2020 00:42

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سال کا اربعین گذشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کی فضا کو کم کرنے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا جائیگا۔ 


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع علی پور کی ضلعی شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مرکزی رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ مختار امامی، صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ اقتدار حسین نقوی، معاون سیکرٹری تنظیم سازی آصف رضا ایڈووکیٹ سمیت ضلعی سیکرٹری جنرل، عہدیداران اور یونٹس اراکین نے شرکت کی۔ اجلاس میں گذشتہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی جسے سراہا گیا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم علی پور کے سیکرٹری جنرل سید رضوان حیدر کاظمی کا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر شہروں کی طرح علی پور میں بھی چہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر اربعین واک کا اہتمام کیا گیا ہے، اس سال کا اربعین گذشتہ سالوں کی نسبت مختلف ہوگا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ملک میں فرقہ واریت اور انتہاء پسندی کی فضا کو کم کرنے کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 887440

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/887440/1/علی-پور-ایم-ڈبلیو-کی-ضلعی-شوری-کا-اجلاس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org