QR CodeQR Code

گلگت میں یوم حسینؑ

21 Sep 2020 13:33

مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے زیراہتمام دادی جواری پارک نگرل گلگت میں یوم حسینؑ کا عظیم الشان پروگرام "حسینؑ سب کا" کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، زعماء، شعراء، سیاسی و مذہبی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ مرکزی امامیہ کونسل گلگت بلتستان کے زیراہتمام دادی جواری پارک نگرل گلگت میں یوم حسینؑ کا عظیم الشان پروگرام "حسینؑ سب کا" کے عنوان سے منعقد ہوا، جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے علماء، زعماء، شعراء، سیاسی و مذہبی شخصیات، اعلیٰ سرکاری حکام اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ یوم حسین میں اتحاد بین المسلمین کا عملی مظاہرہ دیکھنے کو ملا جبکہ شعراء نے اپنے کلام کے ذریعے امام حسینؑ کی شان میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی امامیہ کونسل کے صدر وزیر مظفر عباس نے کہا کہ آج کل کے حالات آپ کے سامنے ہیں، یہ سب کیوں ہوا، وجوہات کیا ہیں؟، آپ جانتے ہیں کہ نیو ورلڈ آرڈر کے تحت عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ سارے عرب ممالک میں اسرائیل کو تسلیم کروانے کی بات ہوئی تو آپ کے ملک میں بھی اچانک ایک فرقہ وارانہ لہر نظر آئی، کافر کافر کے نعرے بلند ہوئے، یہاں تک کہ امیر یزید زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔ یہ مغربی سامراج کی سازش ہے کہ آپ کے جذبات کو ابھار کر اپنے مقاصد حل کرنا چاہتے ہیں، جن عرب ممالک نے اسرائیل کو تسلیم کیا ہے، ان کا پاکستان پر بھی دباﺅ ہے کہ وہ بھی اسرائیل کو تسلیم کرے، ہمیں بہت احتیاط کرنی ہے۔ میں مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین پر پیچھے نہ ہٹنے اور اپنے موقف پر ڈٹے رہنے پر حکومت اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔


خبر کا کوڈ: 887523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/887523/1/گلگت-میں-یوم-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org