0
Monday 21 Sep 2020 15:14

ماتلی میں پاکستان زندہ باد ریلی

اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں ملک دشمن قوتوں کی ایماء پر بڑھتی ہوئی تکفیریت، دہشت گردی، انتہاء پسندی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی کا انعقاد المرتضیٰ ہوٹل سے ماتلی پریس کلب تک کیا گیا۔ ریلی میں رہنماؤں سمیت خواتین، بچوں، بزرگوں اور کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے پلے کارڈز و بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر پاکستان زندہ باد، فرقہ واریت نہ منظور، اسرائیل نامنظور، امریکہ و اسرائیل مردہ باد، شیعہ و سنی اتحاد کے نعرے درج تھے۔ ریلی کی قیادت صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر زیدی نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے فرقہ واریت، کالعدم جماعتوں اور گریٹر اسرائیل کی تکمیل کے لئے کی جانے والی جارحانہ کوششوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ ریلی اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے ماتلی پریس کلب پہنچی جہاں مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنما علامہ سید باقر عباس زیدی، سید علی حسین نقوی، علامہ رضا محمد سعیدی، یعقوب الحسینی، علامہ سید علی انور جعفری، شیعہ علماء کونسل کے سید اعجاز شاہ ترمذی، پیار علی کھوسو، شیعہ الائنس کے رہنما سید سردار علی شاہ، سید نجف عباس شاہ، لیاقت علی خواجہ، ارشاد گہری ایم ڈبلیو ایم ضلع بدین کے سیکرٹری جنرل علامہ عالم طاہری، ڈسٹرک ٹنڈو محمد خان کے سیکرٹری جنرل محب علی بھٹو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کالعدم جماعتوں کے عزائم کو ملکی سالمیت و استحکام کے خلاف عالمی سازش کا حصہ قرار دیا۔
خبر کا کوڈ : 887538
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش