QR CodeQR Code

کراچی، ایم کیو ایم وفد کی ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں سے ملاقات

22 Sep 2020 12:54

کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور ایم ڈبلیو ایم رہنماؤں نے کہا کہ عرب ممالک کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کرنے کے بعد پاکستان میں منظم انداز سے فرقہ واریت پھیلائی جارہی ہے، پاکستان بھر کے شیعہ سنی عوام اپنے ملک میں بیرونی ایجنڈے کو ناکام بنائیں گے، امام حسین (ع) کی ذات تمام مسلمانوں کیلئے نکتہ وحدت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے وفد نے ڈپٹی کنوینر عامر خان کی قیادت میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ باقر زیدی و دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی۔ کراچی میں ہونیوالی ملاقات میں ملکی موجودہ صوتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایم کیو ایم وفد میں رکن سندھ اسمبلی عباس جعفری، اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب اور جاوید اختر جبکہ ایم ڈبلیو ایم سے علی حسین نقوی، علامہ مبشر حسن، علامہ صادق جعفری، مولانا غلام عباس، میر تقی ظفر، عارف رضا و دیگر موجود تھے۔ رہنماؤں نے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 887594

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/887594/1/کراچی-ایم-کیو-وفد-کی-ڈبلیو-رہنماؤں-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org