QR CodeQR Code

علامہ عبدالخالق اسدی کا دورہ ہیلاں منڈی بہاوالدین

24 Sep 2020 09:15

پریس کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں کو پوری جرات اور قوت کیساتھ اس سازش کا مقابلہ کرنا اور اسے ناکام بنانا ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے منڈی بہاوالدین کے نواحی قصبہ ہیلاں میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دشمن قوتیں ملکی سالمیت کے درپے ہیں، شرپسند عناصر انہی قوتوں کے آلہ کار بنے ہوئے ہیں، وطن عزیز کی بقاء ہمیں سب سے بڑھ کر عزیز ہے، وطن عزیز پر آنچ نہیں آنے دیں گے، ملک علمدار حسین جعفری کے قاتلوں کی عدم گرفتاری نے ریاستی اداروں کی کارکردگی پر سوالات کو جنم دیا ہے، ہم مزید تاخیری حربے برداشت نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ وارایت نہیں بلکہ عالمی سطح پر بدلتے ماحول میں پاکستان کو کمزور کرنے کی گھناؤنی اور ناپاک سازش کی جا رہی ہے، ریاست کے سکیورٹی اداروں کو پوری جرات اور قوت کیساتھ اس سازش کا مقابلہ کرنا اور اسے ناکام بنانا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 888070

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/888070/1/علامہ-عبدالخالق-اسدی-کا-دورہ-ہیلاں-منڈی-بہاوالدین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org