QR CodeQR Code

سکردو، شاہراہ بلتستان کے ڈیزائن میں تبدیلی کیخلاف مظاہرہ

26 Sep 2020 18:27

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری، شبیر مایار، محمد علی دلشاد و دیگر نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلتستان کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی جا رہی ہیں، جو حشر سدپارہ ڈیم کے ساتھ کیا گیا وہی شاہراہ بلتستان کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی مختلف تنظیموں کے زیر اہتمام یادگار چوک سکردو پر شاہراہ بلتستان کے ڈیزائن میں تبدیلی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی اور قدیمی تجارتی راستوں کی بحالی کیلئے اور خطے کے آئینی حقوق کا بھی مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے شاہراہ بلتستان کے ڈیزائن میں تبدیلی کیخلاف بھی شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیخ حسن جوہری، شبیر مایار، محمد علی دلشاد و دیگر نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت بلتستان کے ساتھ بڑی زیادتیاں کی جا رہی ہیں، جو حشر سدپارہ ڈیم کے ساتھ کیا گیا وہی شاہراہ بلتستان کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔ ٹنلز بنانے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن روڈ کا حلیہ ہی تبدیل کیا جا رہا ہے۔ مقررین نے کہا کہ جی بی میں جتنے بھی بے گناہ قیدی ہیں انہیں فوری رہا کیا جائے، شتونگ نالے کو سدپارہ ڈیم میں شامل کرنے کیلئے فوری کام شروع کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 888589

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/888589/1/سکردو-شاہراہ-بلتستان-کے-ڈیزائن-میں-تبدیلی-کیخلاف-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org