0
Monday 28 Sep 2020 00:11

کوہاٹ، شیعہ سنی کامیاب جرگہ

اسلام ٹائمز۔ کوہاٹ میں حالات کشیدہ ہونے کے بعد شیعہ سنی عمائدین کا جرگہ منعقد ہوا اور عمائدین کے مابین پانچ نکاتی ایجنڈے پر اتفاق رائے ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق جرگہ مقامی رکن قومی اسمبلی گوہر سیف اللہ خان کی میزبانی میں منعقد ہوا، جس میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ اقبال بہشتی، جسٹس ریٹائرڈ سید ابن علی سمیت مختلف اہم شخصیات و عمائدین نے شرکت کی۔ اس موقع پر فریقین میں اس امر پر اتفاق رائے پایا گیا کہ ختم نبوت، عظمت اہل بیتؑ و صحابہ کرام (رض) کی شان میں گستاخی اور ان کی ناموس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔ حکومت سے پشاور چوک اور کے ڈی اے کے مقتولین کے قاتلوں کا جلد از جلد سراغ لگانے کا مطالبہ کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 888802
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش