0
Thursday 1 Oct 2020 00:50

پاراچنار، مرکزی امام بارگاہ کی تعمیرنو کا آغاز

اسلام ٹائمز۔ مرکزی امام بارگاہ پاراچنار کی تعمیر نو کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا گیا ہے، تعمیراتی کام کا افتتاح خطیب مرکزی جامع مسجد علامہ فدا حسین مظاہری کی جانب سے کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق امام بارگاہ کے تہہ خانہ کا کام مکمل کیا جائے گا، امام بارگاہ اور مسجد کو جدید طرز اور بین الاقومی معیار کے مطابق تعمیر کیا جائے گا، جو کہ اپنی مثال آپ ہوگا۔ واضح رہے کہ عوام کی تعداد بڑھنے کے باعث مرکزی امام بارگاہ اور مسجد کو توسیع دی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 889459
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش