QR CodeQR Code

چہلم امام حسین (ع)، کراچی میں سکیورٹی میٹنگ

1 Oct 2020 21:46

آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں منعقدہ میٹنگ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے شیعہ اداروں کے رہنماؤں کو پولیس کیجانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کی سکیورٹی کے انتظامات بہتر بنانے کیلئے سندھ پولیس کی جانب سے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن کی زیر صدارت سینٹرل پولیس آفس میں میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری سید شبر رضا، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علی حسین نقوی، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی کے سینیئر رہنما قاسم نقوی، اسکاؤٹس رابطہ کونسل کے سردار حسین، مرکزی تنظیم عزاداری کے شمس الحسن شمسی، بوتراب اسکاؤٹس کے محمد مہدی، ابوالحسن اسکاؤٹس کے حسن مہدی، ذاکر اہل بیت علامہ سید فرقان حیدر عابدی، علامہ سید باقر حسین زیدی جبکہ کمشنر کراچی کی جانب سے نامزد کردہ فوکل پرسنز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ میٹنگ میں چہلم امام حسین (ع) کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور امن و امان کے حوالے سے شیعہ اداروں کے رہنماؤں کو پولیس کی جانب سے بریفنگ بھی دی گئی۔


خبر کا کوڈ: 889616

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/889616/1/چہلم-امام-حسین-ع-کراچی-میں-سکیورٹی-میٹنگ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org