QR CodeQR Code

لاہور میں اربعین واک کے مناظر

8 Oct 2020 23:02

سب سے بڑی واک مریم مسجد علی رضا آباد سے شروع ہوئی، جس میں رائیونڈ سے آنیوالی واک بھی شامل ہوئی۔ یہ واک ٹھوکر نیاز بیگ، موہلنوال، منصورہ، ملتان چونگی، چوک یتیم خانہ، بھلہ سٹاپ، سمن آباد موڑ، چوبرجی، ایم اے او کالج، سول سیکرٹریٹ، ضلع کچہری سے ہوتی ہوئی کربلا گامے شاہ پہنچے گی۔ اس واک میں جعفریہ کالونی، بند روڈ، علامہ اقبال ٹاون سے بھی عزادار شریک ہو رہے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ کربلا معلیٰ میں کورونا کے باعث زائرین امام حسینؑ کو اجازت نہ ملنے پر عاشقانِ حسینؑ نے اپنے اپنے علاقوں کو ہی کربلا بنا لیا۔ چہلم امام حسین علیہ السلام کے جلوسوں میں شرکت کیلئے عزادار اپنے اپنے علاقوں سے پیدل پہنچے۔ عزاداروں نے علمِ حضرت عباس علیہ السلام اور قومی پرچم ہاتھوں میں تھام رکھے تھے، لبوں پر لبیک یاحسینؑ کی صدائیں تھیں۔ اربعین واک میں مرد حضرات کیساتھ ساتھ خواتین، بچے اور بزرگ بھی شامل تھے۔ اربعین واک کے شرکاء کیلئے مختلف تنظیموں کی جانب سے راستوں میں مواکب کا بھی انتظام کیا گیا تھا جبکہ عزاداروں کیلئے لنگر کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 890962

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/890962/1/لاہور-میں-اربعین-واک-کے-مناظر

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org