QR CodeQR Code

علامہ ناصر عباس جعفری کی اربعین جلوس میں شرکت

9 Oct 2020 10:00

سربراہ ایم ڈبلیو ایم کا کہنا تھا کہ یزیدیت کے پیروکار دیکھ لیں، آج حسینی پورے پاکستان میں اپنی لائن واضح کر رہے ہیں کہ وہ مرتے دم تک امام حسین علیہ السلام سے اپنی وفا نبھائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری بھی اربعین کے مرکزی جلوس میں بنفس نفیس شریک رہے اور عزاداری کے مراسم کو انجام دیا، علامہ ناصر عباس نے نہ صرف جلوس میں شرکت کی بلکہ ماتم داری اور نوحہ خوانی بھی کرتے رہے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ یزیدیت کے پیروکار دیکھ لیں، آج حسینی پورے پاکستان میں اپنی لائن واضح کر رہے ہیں کہ وہ مرتے دم تک امام حسین علیہ السلام سے اپنی وفا نبھائیں گے، حسین علیہ السلام کا ماننے والا پیاسوں کو پانی پلاتا ہے، بھوکوں کو کھانا کھلاتا ہے اور محبت کا درس دیتا ہے جبکہ یزیدیت کے پیروکار داعشی بنتے ہیں، گلے کاٹتے ہیں اور گھروں کو جلاتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 890993

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/890993/1/علامہ-ناصر-عباس-جعفری-کی-اربعین-جلوس-میں-شرکت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org