QR CodeQR Code

اسلام اور انسانیت یک روزہ سیمینار

13 Oct 2020 19:42

جموں و کشمیر رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام سرینگر کے سنتور ہوٹل میں یک روزہ سیمینار منعقد۔ صحافیوں اور سماجی و سیاسی کارکنوں کا ایوارڈز سے نوازا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کورونا وائرس میں سماج کے لئے اپنے آپ کو وقف کرنے والے سوشل ورکر، صحافیوں اور وادی کشمیر کے متعدد با اثر سماجی و سیاسی کارکنوں کے اعزاز کے لئے رحمۃ للعلمین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ہوٹل سنتور سرینگر میں ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران رحمۃ للعلمین فاؤنڈیشن کے ممبران کو معاشرے کی طرف کوشش کرنے پر بھی اعزاز سے نوازا گیا۔ وادی کشمیر کے بیشتر معروف سماجی کارکنان بھی موجود تھے۔ درایں اثنا رحمۃ للعالمین فاؤنڈیشن کے چیئرمین نے سیمینار میں شرکت پر مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ سیمینار میں اسلام اور انسانیت کے موضوع پر مقررین نے تفصیلی گفتگو کی۔


خبر کا کوڈ: 891767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/891767/1/اسلام-اور-انسانیت-یک-روزہ-سیمینار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org