QR CodeQR Code

جامعہ کراچی میں عظیم الشان یوم حسین (ع)

13 Oct 2020 22:02

یومِ حسین علیہ السلام کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جبکہ یومِ حسین (ع) سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما مولانا فیصل عزیزی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دفتر مشیرِ امور طلباء اور آئی ایس او پاکستان کراچی ڈویژن جامعہ کراچی یونٹ کے زیر اہتمام جامعہ کراچی کے پارکنگ گراونڈ میں سالانہ عظیم الشان یومِ حسین علیہ السلام کا انعقاد کیا گیا۔ یومِ حسین علیہ السلام کی صدارت شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے کی جبکہ یومِ حسین (ع) سے امت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ اعجاز حسین بہشتی، تحریک منہاج القرآن کے رہنما مولانا فیصل عزیزی سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ یوم حسین (ع) میں بڑی تعداد میں طلبہ و طالبات، اساتذہ اور نان ٹیچنگ اسٹاف نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں مقررین نے کہا کہ پاکستان میں یزید کی حمایت میں اُٹھنے والی آواز کے پیچھے وقت کے یزیدوں کا ہاتھ ہے، عرب ممالک کی اسرائیل کے ساتھ بڑھتی ہوئی دوستی اور تعلقات کو چھپانے کے لئے پاکستان میں فرقہ واریت کا بیج بویا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی استعمار کا ایجنڈا ہے کہ پاکستان میں بدامنی پھیلائی جائے اور پاکستان کو مجبور کردیا جائے کہ وہ اسرائیل کو قبول کرے، حسین ابن علی (ع) کے ماننے والے کبھی بھی وقت کے یزید کے ہاتھ پر بیعت نہیں کریں گے اور اپنے ملک کو بھی اس اقدام سے باز رکھیں گے۔


خبر کا کوڈ: 891896

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/891896/1/جامعہ-کراچی-میں-عظیم-الشان-یوم-حسین-ع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org