QR CodeQR Code

پشاور، بادشاہ انور غگ کمیٹی احتجاج

13 Oct 2020 23:43

روحانی پیشوا سید میر انور بادشاہ کے مزار کو کھولنے اور اس کی تعمیر کی اجازت دینے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکائے احتجاج نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ان کے مطالبات پر مبنی نعرے درج تھے۔


اسلام ٹائمز۔ بادشاہ انور غگ کمیٹی کی جانب سے پشاور پریس کلب کے سامنے روحانی پیشوا سید میر انور بادشاہ کے مزار کو کھولنے اور اس کی تعمیر کی اجازت دینے کیلئے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر شرکائے احتجاج نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے، جن پر ان کے مطالبات پر مبنی نعرے درج تھے۔ مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اورکزئی میں روحانی پیشوا میر سید انور بادشاہ کے مزار کو حکومت نے بلاجواز طور پر بند کر رکھا ہے، اب علاقہ میں امن قائم ہوچکا ہے، حکومت اپنا وعدہ پورا کرے اور مزار کو فوری طور پر زائرین اور تعمیر و مرمت کیلئے کھولا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ہفتے سے زائد کا عرصہ  دھرنے کو گزر چکا ہے، لیکن حکومت کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ ہم پرامن طور پر احتجاج کرکے اپنا موقف حکومتی ایوانوں تک پہنچانا چاہتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 891913

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/891913/1/پشاور-بادشاہ-انور-غگ-کمیٹی-احتجاج

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org