0
Sunday 18 Oct 2020 19:44

کرگل کشمیر میں جلوس عزاء برآمد

اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کرگل میں بھی رسول گرامی اسلام ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفٰی (ص) کی وفات اور ان کے نواسے امام حسن مجتبٰی (ع) کی شہادت مذہبی عقیدہ و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں سب سے بڑی اجتماع جامع مسجد کرگل میں منعقد ہوا، جہاں سے امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے جلوس عزا برآمد ہوا۔ جس میں ہزاروں عاشقان نبوت و امامت نے شرکت کی۔ عزادار اپنے ہاتھوں میں سیاہ پرچم لئے ہوئے پُرنم آنکھوں کے ساتھ نوحہ خوانی و سینہ زنی کررہے تھے۔ عزاداروں کے ساتھ علماء کرام کی بڑی تعداد بھی شریک تھی۔ جلوس کے شرکاء کووڈ 19 کے سلسلے میں نافذ SOP کا لحاظ رکھتے ہوئے ضروری فاصلہ اور چہروں پر ماسک لگا رکھے تھے۔ جلوس کرگل کے مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا لالچوک پہونچا، جہاں پر عزاداروں نے رسالت و امامت اور یمنی و فلسطینی عوام کے حق میں اور امریکہ، اسرائیل، برطانیہ جیسے استکباروں کے خلاف فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
خبر کا کوڈ : 892417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش