QR CodeQR Code

جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”عوامی ریفرنڈم“

17 Oct 2020 16:06

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں ریفرنڈم کمیشن کے عہدیداران کا اعلان کیا اور ان کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا، شہر بھر میں مساجد سمیت سیکٹروں مقامات پر ریفرنڈم کیمپ لگائے گئے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے تحت ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں 16 تا 18 اکتوبر ”عوامی ریفرنڈم“ جاری ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے ادارہ نور حق کراچی میں ریفرنڈم کمیشن کے عہدیداران کا اعلان کیا اور ان کے ہمراہ اپنا ووٹ کاسٹ کیا، شہر بھر میں مساجد سمیت سیکٹروں مقامات پر ریفرنڈم کیمپ لگائے گئے ہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے ادارہ نور حق میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں ہونے والا ”عوامی ریفرنڈم“ کراچی کی تعمیر و ترقی کا نقطہ آغاز ثابت ہوگا، کسی بھی شہر کا انفراانسٹرکچر اس وقت تک تیار نہیں ہو سکتا، جب تک مردم شماری ہی درست نہ ہو، بدقسمتی سے کراچی کا نام لیکر اٹھنے والوں نے کراچی کو لاوارث چھوڑ دیا ہے، کسی بھی پارٹی کا فرد ”حقوق کراچی تحریک“ سے متفق ہوکر ہماری تحریک میں شامل ہو سکتا ہے، کراچی کے مسائل جماعت اسلامی ہی حل کر سکتی۔


خبر کا کوڈ: 892571

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/892571/1/جماعت-اسلامی-کراچی-کے-تحت-عوامی-ریفرنڈم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org