0
Sunday 18 Oct 2020 23:56

کراچی میں پی ڈی ایم کا جلسہ

اسلام ٹائمز۔ حکومت مخالف اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم آج کراچی میں اپنی عوامی طاقت کا مظاہرہ کر رہا ہے، باغ جناح میں سیاسی کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، خطاب کے لیے مریم نواز، بلاول اور مولانا فضل الرحمان سمیت دیگر سیاسی قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا دوسرا سیاسی و عوامی طاقت کا مظاہرہ آج کراچی باغ جناح میں ہو رہا ہے، جس میں ملک بھر سے کارکنان شرکت کر رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کی میزبانی میں پنڈال سج گیا ہے، پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز، جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، اختر مینگل، انس نورانی، محمود خان اچکزئی، میاں افتخار، شاہد خاقان عباسی اور دیگر قائدین اسٹیج پر پہنچ چکے ہیں۔

جلسہ گاہ کے اطراف سڑکوں پر بھی ساؤنڈ سسٹم نصب کیا گیا ہے، جلسہ گاہ میں پانی اور دیگر بنیادی ضروریات کی فراہمی کے بھی انتظامات کیے گئے ہیں۔ سابق صدر آصف علی زرداری بھی علیل ہونے کی وجہ سے جلسے میں شریک نہیں ہوں گے اور ان کے ویڈیو لنک خطاب کا بھی امکان نہیں۔ دریں اثناء کراچی پولیس نے جلسے کی سکیورٹی کے انتظامات مکمل کر لیے۔ پولیس ترجمان کے مطابق باغ جناح میں آج 4 ہزار 800 سے زائد پولیس افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ سکیورٹی میں 30 سینیئر پولیس افسران کے سوا 65 ڈی ایس پیز، 870 سب انسپکٹر اور اے ایس آئی  جب کہ 3 ہزار 740 پولیس اہلکار شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 892767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش