0
Wednesday 21 Oct 2020 22:39

بلاول بھٹو سکردو میں

  • پیپلزپارٹی کے چیئرمین بدھ کے روز سکردو پہنچے

    پیپلزپارٹی کے چیئرمین بدھ کے روز سکردو پہنچے

  • پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلاول کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی

    پارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلاول کو الیکشن کے حوالے سے بریفنگ دی

  • سکردو پہنچے کے بعد بلاول نے کارکنوں کی بڑی تعداد سے خطاب کیا

    سکردو پہنچے کے بعد بلاول نے کارکنوں کی بڑی تعداد سے خطاب کیا

  • بلاول نے اپنے خطاب میں آئینی حقوق کے تحفظ کا اعادہ کیا

    بلاول نے اپنے خطاب میں آئینی حقوق کے تحفظ کا اعادہ کیا

  • بلاول کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

    بلاول کے استقبال کیلئے کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی

  • بلاول بھٹو ضلع گانچھے میں پارٹی رہنما کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے

    بلاول بھٹو ضلع گانچھے میں پارٹی رہنما کے بھائی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے

  • چیئرمین پیپلزپارٹی 22 روز تک انتخابی مہم چلائیں گے

    چیئرمین پیپلزپارٹی 22 روز تک انتخابی مہم چلائیں گے

  • سکردو میں پارٹی کے صوبائی رہنمائوں نے بلاول کو الیکشن کی صورتحال سے آگاہ کیا

    سکردو میں پارٹی کے صوبائی رہنمائوں نے بلاول کو الیکشن کی صورتحال سے آگاہ کیا

  • امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلاول کو بتایا کہ بلتستان میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے

    امجد حسین ایڈووکیٹ نے بلاول کو بتایا کہ بلتستان میں پیپلزپارٹی کی پوزیشن مستحکم ہے

  • چیئرمین پی پی جی بی کے تمام اضلاع جائیں گے

    چیئرمین پی پی جی بی کے تمام اضلاع جائیں گے

اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری گلگت بلتستان کے 22 روزہ دورے سکردو پہنچ گئے۔ ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء قمر زمان کائرہ، سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر، ناصر حسین شاہ اور دیگر مرکزی رہنماء بھی موجود ہیں۔ سکردو ائرپورٹ پر پیپلزپارٹی کے صوبائی صدر امجد حسین ایڈووکیٹ، سابق وزیر اعلی سید مہدی شاہ، پیپلزپارٹی کے رہنماوں محمد علی اختر، عمران ندیم، محمد جعفر اور دیگر صوبائی قائدین نے بلاول بھٹو زرداری کا استقبال کیا۔ سکردو ائرپورٹ سے پیپلز پارٹی کے چیئرمین کو بڑی ریلی میں سکردو شہر لایا گیا۔ بلاول بھٹو کی آمد کے موقع پر جگہ جگہ پر خیر مقدمی بینرز آویزاں کئے گئے تھے۔ پیپلزپارٹی کے چیئرمین کی آمد کے موقع پر پیپلزپارٹی نے سکردو شہر کو سجایا تھا۔ انہیں مقامی ڈرائی فروٹس بھی پیش کئے گئے، روایتی ٹوپی اور چوغہ بھی پہنایا گیا۔ بلاول بھٹو سکردو پہنچنے کے بعد گانچھے روانہ ہو گئے اور پی پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری انجینئر اسماعیل کے گھر گئے اور ان کے بڑے بھائی حاجی غلام حیدر کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔ چیئرمین پی پی دورہ گلگت بلتستان کے دوران جی بی الیکشن میں پارٹی کی انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔ اس دوران وہ مختلف حلقوں میں جلسوں سے خطاب کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 893339
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش