QR CodeQR Code

بلاول کا دورہ گانچھے

22 Oct 2020 23:35

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوسرے روز گانچھے پہنچے جہاں انہوں نے چھوربٹ، سکسہ سمیت کئی علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اپنے دورہ گلگت بلتستان کے دوسرے روز گانچھے پہنچے جہاں انہوں نے چھوربٹ، سکسہ سمیت کئی علاقوں میں انتخابی جلسوں سے خطاب اور کارکنوں سے ملاقاتیں کیں۔ بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پارٹی کے کئی مرکزی قائدین بھی موجود ہیں۔ چیئرمین پی پی گزشتہ روز سکردو پہنچے تھے جہاں وہ بائیس روز تک جی بی کے مختلف حلقوں میں انتخابی مہم کی قیادت کرینگے۔ گانچھے میں بلاول بھٹو کا جگہ جگہ شاندار استقبال کیا گیا۔ یاد رہے کہ ضلع گانچھے پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف کے مابین سخت مقابلہ ہے۔ دوسری جانب پیپلزپارٹی کے صوبائی قائدین نے بلاول کو بریفنگ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ بلتستان کی چھ نشستوں پر پی پی کے امیدوار بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 893524

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/893524/1/بلاول-کا-دورہ-گانچھے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org