0
Sunday 25 Oct 2020 13:23

سکردو میں ایم ڈبلیو ایم کی انتخابی مہم

اسلام ٹائمز۔ سکردو کے حلقہ2 میں ایم ڈبلیو ایم اور تحریک انصاف کے مشترکہ امیدوار محمد کاظم میثم ہیں۔ حلقے میں ایم ڈبلیو ایم کا مقابلہ پیپلزپارٹی اور نون لیگ سے ہے، تاہم آزاد ذرائع اور سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اب تک ایم ڈبلیو ایم کو واضح برتری حاصل ہے۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات میں تحریک انصاف اور مجلس وحدت مسلمین کا انتخابی اتحاد قائم ہوچکا ہے، جس کے نتیجے میں چوبیس میں سے صرف تین حلقوں میں ایم ڈبلیو ایم نے امیدوار کھڑے کیے ہیں، دیگر حلقوں میں تحریک انصاف کے حق میں دستبردار ہوگئی ہے۔ سکردو حلقہ دو میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار محمد کاظم میثم ہیں، جن کے حق میں پی ٹی آئی کے امیدوار ذاکر ایڈووکیٹ دستبردار ہوگئے ہیں۔

حلقہ دو شروع سے ہی ایم ڈبلیو ایم کا گڑھ رہا ہے۔ تاہم پیپلزپارٹی سے سخت مقابلہ ہے، پی پی کے امیدوار سید محمد علی شاہ جو نون لیگ سے پی پی میں آئے ہیں، ان کی پوزیشن بھی مضبوط ہے۔ گذشتہ روز ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار کاظم میثم کے گمبہ سکردو میں الیکشن آفس کی افتتاحی تقریب میں ہزاروں لوگ شریک تھے۔ اس سیاسی پاور شو سے حلقے میں سیاسی زاویئے نئے سرے سے مرتب ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ یاد رہے کہ وفاقی سطح پر تحریک انصاف کے ساتھ انتخابی اتحاد کے بعد گلگت بلتستان کے صرف تین حلقوں سکردو، روندو اور نگر میں ایم ڈبلیو ایم کے امیدوار میدان میں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 893941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش