QR CodeQR Code

شگر میں پیپلزپارٹی کا پاور شو

26 Oct 2020 00:02

اتوار کے روز شگر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا کہ عام انتخابات میں پی پی کامیاب ہوگی اور وہ عوام کیساتھ جیت کا جشن منانے کے بعد ہی واپس پاکستان روانہ ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے عام انتخابات کی تاریخ جوں جوں قریب آرہی ہے، خطے میں سیاسی درجہ حرارت بھی تیزی سے بڑھنے لگا ہے۔ اتوار کے روز بلتستان کے ضلع شگر میں پی پی نے بڑا جلسہ کیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی۔ جلسے سے پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خطاب کیا۔ سابق رکن اسمبلی عمران ندیم شگر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں۔ عمران ندیم پچھلے انتخابات میں جیتنے والے واحد پی پی کے امیدوار تھے، بعد میں نگر میں اسلامی تحریک کے رکن اسمبلی شیخ محمد علی کی اچانک وفات کے بعد ہونے والے ضمنی الیکشن کے نتیجے میں پی پی کے جاوید حسین کامیاب ہوئے تھے۔ تاہم گذشتہ عام انتخابات میں عمران ندیم نے پورے خطے میں پی پی کو واش ہونے سے بچا لیا تھا۔ 2020ء کے عام انتخابات میں عمران ندیم کا مقابلہ روایتی حریف پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار راجہ اعظم خان سے ہے۔ اتوار کے روز شگر میں منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے دعویٰ کیا عام انتخابات میں پی پی کامیاب ہوگی اور وہ یہاں کے عوام کے ساتھ جیت کا جشن منانے کے بعد ہی واپس پاکستان روانہ ہوں گے۔


خبر کا کوڈ: 894006

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894006/1/شگر-میں-پیپلزپارٹی-کا-پاور-شو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org