QR CodeQR Code

لاہور، اورنج میٹرو ٹرین کی افتتاحی تقریب

26 Oct 2020 11:23

منصوبے کا معاہدہ پاکستان اور چین کے درمیان مئی 2014ء میں ہوا تھا، پی سی ون کے مطابق ٹرین منصوبہ 27 ماہ میں مکمل ہونا تھا تاہم یہ منصوبہ 60 ماہ کے عرصہ میں مکمل ہوا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے تاریخی منصوبے اورنج میٹرو ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل، وزیر ٹرانسپورٹ، وزیر اوقاف، آئی جی پنجاب سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ عوام کو سفری سہولتیں فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ میٹرو ٹرین کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اس کیلئے سبسڈی فراہم کرے گی۔ یاد رہے کہ میٹرو ٹرین کی تقریب لاہور اور بیجنگ میں بہ یک وقت منعقد ہوئی۔


خبر کا کوڈ: 894056

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894056/1/لاہور-اورنج-میٹرو-ٹرین-کی-افتتاحی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org