QR CodeQR Code

پشاور مدرسہ میں دھماکہ

27 Oct 2020 23:11

پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دارالخلافہ پشاور کے علاقے دیر کالونی میں کوہاٹ روڈ پر واقع مدرسے میں دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق اور 90 زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے وقت مدرسے میں تدریسی سلسلہ جاری تھا، دھماکے کے نتیجے میں شہید و زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد بچوں کی ہے۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال کے حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے افراد کی عمریں 20 سے 30 سال کے درمیان ہیں۔ لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور کے حکام نے 70 زخمیوں کو اسپتال منتقل کرنے کی بھی تصدیق کی ہے جن میں سے 40 بچے ہیں۔ پشاور پولیس کے مطابق دھماکا ٹائم بم کے ذریعے کیا گیا جبکہ دھماکا خیز مواد بیگ میں رکھ کر مدرسے لایا گیا تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے میں 4 سے 5 کلو گرام دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894392

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894392/1/پشاور-مدرسہ-میں-دھماکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org