QR CodeQR Code

آئی ایس او ملتان کا تربیتی و تفریحی ٹوور

28 Oct 2020 01:38

نوجوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امامیہ نوجوان اس ملک کا باوفا بیٹا ہے، مشکل آنے پر قوم کا ہر فرد سینہ سپر ہوکر میدان میں ہوگا، آج یورپ میں ایک بار پھر نبی اکرم کیخلاف گستاخانہ خاکوں کا کھیل شروع ہوچکا ہے۔ 


اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان ڈویژن کے زیراہتمام ضلع خانیوال کے یونٹس کے لیے تفریحی مقام ہیڈ سدھنائی پر ایک روزہ تربیتی و تفریحی ٹوور کا اہتمام کیا گیا، ٹوور میں ضلع خانیوال کے تمام یونٹس اراکین، ممبران اور محبین نے شرکت کی، اس موقع پر سابق مرکزی جنرل سیکرٹری آئی ایس او پاکستان جواد رضا جعفری، سابق ڈویژنل صدور فرخ مہدی، ضیغم الحسن اور سینیئر رکن مختار حیدر نے نوجوانوں سے خصوصی گفتگو کی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں حالات حاضرہ اور آئی ایس او پاکستان کو درپیش مشکلات پر گفتگو کی۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ امامیہ نوجوان اس ملک کا باوفا بیٹا ہے، مشکل آنے پر قوم کا ہر فرد سینہ سپر ہوکر میدان میں ہوگا، آج یورپ میں ایک بار پھر نبی اکرم کے خلاف گستاخانہ خاکوں کا کھیل شروع ہوچکا ہے، ٹوور کے اختتام پر آئی ایس او ملتان کے ڈویژنل صدر شہریار حیدر نے خصوصی خطاب کیا اور شرکاء کو آئی ایس او پاکستان کے سالانہ تین روزہ مرکزی کنونشن کی دعوت دی۔


خبر کا کوڈ: 894437

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894437/1/آئی-ایس-او-ملتان-کا-تربیتی-تفریحی-ٹوور

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org