0
Thursday 29 Oct 2020 18:19

لاہور، جماعت اسلامی کی احتجاج روڈ

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے لاہور میں فرانس کیخلاف احتجاج اور اپنی نفرت کے اظہار کیلئے سڑک مختص کر دی ہے۔ جماعت اسلامی حلقہ پی پی 180 کے امیر احمد سلمان بلوچ نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیور پاکستانیوں میں فرانس اور فرانسیسی صدر کیخلاف بہت زیادہ غم و غصہ پایا جا رہا ہے، جس کو مدنظر رکھتے ہوئے ہم نے وحدت روڈ پر ایک سڑک مختص کی ہے، جہاں فرانسیسی صدر کی تصاویر، فرانس کے پرچم اور فرانسیسی اشیاء رکھی گئی ہیں اور لوگ اپنے غم و غصے کے اظہار کیلئے فرانسیسی صدر کی تصویر کو جوتے مار رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 894783
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش