QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت و شان رسالت ریلی

30 Oct 2020 13:09

وحدت ریلی سے خطاب کرتے ہوئے تحریک بیداری امت مصطفیٰ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ مقدسات کی توہین و تحقیر، دنیائے اسلام بالخصوص مشرق وسطی میں دینی تشخص کی پامالی، مسلمانوں کے درمیان اختلاف و تفرقہ ڈالنا، فیصلہ کرنے کے اہم اور حساس مراکز میں دراندازی اور مسائل کے راہ حل کے عنوان سے امریکا کے سامنے جھک جانے کی تلقین، دشمنان اسلام کے اہم ترین حربے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ 12 ربیع  الاول کی مناسبت سے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ لاہور سے لیکر قینچی سٹاپ والٹن فیروز پور روڈ تک گستاخانہ خاکوں کیخلاف ’’وحدت امت اور شان رسالت‘‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں کسی بھی مسلکی تفریق کے بغیر ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے حوزہ علمیہ جامعہ العروة الوثقیٰ  اور  تحریک بیداری امت مصطفی کے سربراہ  علامہ سید جواد نقوی کا کہنا تھا کہ دشمنان اسلام کے پلید ہاتھوں نے ایک بار پھر پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی توہین کرکے اپنی گہری دشمنی کو آشکار کر دیا ہے اور اس جنون آمیز اور نفرت انگیز اقدام کے ذریعے موجودہ دنیا میں اسلام اور قرآن کی روز افزوں تابندگی اور فروغ کی وجہ سے خبیث صہیونی حلقوں کے غیظ و غضب کو عیاں کر دیا ہے۔ اس جرم اور اس عظیم گناہ کے عاملین اور اس میں ملوث عناصر کی روسیاہی کیلئے یہی کافی ہے کہ انھوں نے دنیا کے مقدسات میں سے مقدس ترین اور نورانی ترین چہرے کو نفرت انگیز ہرزہ سرائیوں کا نشانہ بنایا ہے۔


خبر کا کوڈ: 894898

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894898/1/لاہور-وحدت-امت-شان-رسالت-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org