QR CodeQR Code

کرگل کشمیر، ایمول ماکرون کیخلاف احتجاجی ریلی

1 Nov 2020 14:43

جلوس کے شرکاء اپنے آگے ایک بڑا بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ مسلمانانِ کرگل صدر ماکرون اور فرانس کے اسلام دشمن پالسی کی مذمت کرتے ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کے سرحدی ضلع کرگل کے صدر مقام میں فرزندان توحید نے ایک احتجاجی جلوس یہاں کے قدیم مذہبی و سماجی تنظیم امام خمینی میموریل ٹرسٹ کے بینر تلے نکالا گیا۔ میلاد النبی (ص) اور ہفتہ وحدت کے آغاز پر یہ جلوس فاطمہ چوک سے نکل کر مرکزی بازاروں سے ہوتے ہوئے لال چوک پر اختتام پذیر ہوا۔ جلوس کے شرکاء اپنے آگے ایک بڑا بینر اٹھائے ہوئے تھے جس پر لکھا ہوا تھا کہ مسلمانانِ کرگل صدر ماکرون اور فرانس کے اسلام دشمن پالسی کی مذمت کرتے ہیں اور وہ اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ بھی اٹھائے ہوئے تھے۔ مظاہرین ساتھ ہی فرانس اور ایمونل ماکرون کے خلاف فلک شگاف نعرے لگارہے تھے۔


خبر کا کوڈ: 894941

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/894941/1/کرگل-کشمیر-ایمول-ماکرون-کیخلاف-احتجاجی-ریلی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org