QR CodeQR Code

لاہور، وحدت امت و میراث نبوت کانفرنس

1 Nov 2020 18:22

لاہور کے جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب میں علمائے کرام کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن تفرقے کی ہوا دے کر اتحاد امت میں دراڑیں ڈال رہے ہیں، اس حوالے سے امت کو بیداری کا ثبوت دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایسی کانفرنسوں کا انعقاد وقت کی ضرورت تھا جس کا انعقاد کرکے علامہ سید جواد نقوی نے اسلام کی سربلندی کیلئے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے۔ علمائے کرام نے کہا کہ فرانس میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت دراصل امت مسلمہ کا ٹیسٹ کیس ہے، دشمن دیکھنا چاہتا ہے کہ امت میں روح محمدی باقی ہے یا ختم ہو گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفیﷺ کے زیراہتمام لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقی میں کانفرنس بعنوان ’’وحدتِ اُمت و میراثِ نبوت‘‘ منعقد ہوئی، جس میں ملک کے تمام مکاتب فکر کے علماء نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت تحریکِ بیداریِ اُمتِ مصطفی کے سربراہ علامہ سید جواد حسین نقوی نے کی۔ کانفرنس میں قبلہ ڈاکٹر ایاز سربراہ اسلامی نظریاتی کونسل، مولانا محمد خان شیرانی کوئٹہ، علامہ محمد امین شہیدی، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کوٹ مٹھن شریف، علامہ سید ضیاء اللہ شاہ بخاری، صاحبزادہ سلطان احمد علی(سلطان باہو)، خرم نواز گنڈاپور، پروفیسر ظفر اللہ شفیق، ڈاکٹر عطاء الرحمن، لیاقت بلوچ، علامہ جواد ھادی، علامہ افتخار نقوی، مفتی گلزار نعیمی، پیر ہارون گیلانی، مفتی رمضان سیالوی، پیر معصوم شاہ نقوی، سابق کرکٹر محمد مشتاق، بلال قطب و دیگر نے شرکت کی۔


خبر کا کوڈ: 895352

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/895352/1/لاہور-وحدت-امت-میراث-نبوت-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org