QR CodeQR Code

لاہور، اسلامی جمیعت طلبہ کا تعلیمی ریفرنڈم

12 Nov 2020 20:26

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کی لڑائی نے تعلیمی نظام کو برباد کر دیا ہے، تعلیمی اداروں میں فیسیں ڈبل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں، حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر نہ بنا پائی۔ ناظم اعلیٰ جمعیت حمزہ صدیقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ مفت تعلیم فراہم کرے، جامعات کی فیسوں میں 100 فیصد اضافے کئے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ تعلیمی نظام میں موجود خامیوں اور طلبہ کو درپیش موجودہ تعلیمی مسائل کے حل کیلئے اسلامی جمعیت طلبہ نے ملک بھر میں تعلیمی ریفرنڈم کرایا۔ تعلیمی ریفرنڈم کے افتتاحی کیمپ کا آغاز نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حمزہ محمد صدیقی نے سائنس کالج وحدت روڈ پر لگائے گئے کیمپ میں ووٹ کاسٹ کر کے کیا۔ اس موقع پر لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ وفاق اور صوبوں کی لڑائی نے تعلیمی نظام کو برباد کر دیا ہے، تعلیمی اداروں میں فیسیں ڈبل اور ٹرانسپورٹ کی سہولت میسر نہیں، حکومت سرکاری تعلیمی اداروں میں تعلیمی معیار کو بہتر نہ بنا پائی۔


خبر کا کوڈ: 897444

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/897444/1/لاہور-اسلامی-جمیعت-طلبہ-کا-تعلیمی-ریفرنڈم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org