QR CodeQR Code

سرگودہا، شان رحمت اللعالمینﷺ کانفرنس

17 Nov 2020 23:35

ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودہا میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس کے افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت کی جانب سے نبی کریم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی شان میں گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے بعد ہفتہ شان رحمت العالمین منانے کا اعلان کیا گیا۔ اس سلسلے میں ذکاء اللہ شہید پولیس لائنز سرگودہا میں شان رحمت اللعالمین ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں پولیس کے افسران وجوانوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا، اس کے بعد اسسٹنٹ سب انسپکٹر صفدر اقبال اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر ارم نذیر نے گل ہائے عقیدت پیش کیے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا ذوالفقار احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپﷺ کی ذات سراپا رحمت ہے، آپؑ پر دورد پڑھنے سے جہاں نیکیوں میں اضافہ ہوتا ہے وہیں گناہوں میں کمی ہوتی ہے اور سب سے بڑھ کر دعاؤں کی مقبولیت کا باعث ہے۔


خبر کا کوڈ: 898409

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/898409/1/سرگودہا-شان-رحمت-اللعالمینﷺ-کانفرنس

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org