QR CodeQR Code

عمران خان کا دورہ کابل

20 Nov 2020 13:22

افغان صدر اور پاکستانی وزیراعظم کی ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور علاقے میں اقتصادی ترقی و رابطے بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے جمعرات کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مستحکم بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنمائوں کی ملاقات افغان صدارتی محل میں ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے دو طرفہ تعلقات، افغان امن عمل اور علاقے میں اقتصادی ترقی و رابطے بڑھانے سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ فریقین نے فروری میں امریکہ اور طالبان کے درمیان دوحہ امن معاہدے کے بعد افغانستان میں امن کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ افغان صدر اور وزیراعظم عمران خان نے پاکستان اور افغانستان کے عوام کے درمیان تاریخی رشتے، مذہب، ثقافت، اقدار اور روایات پر مبنی دوطرفہ تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے یقین ظاہر کیا کہ ان کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے مضبوط اور کثیر الجہتی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے میں مدد ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 898912

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/898912/1/عمران-خان-کا-دورہ-کابل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org