QR CodeQR Code

جے ڈی سی کے تحت اولڈ ایج ہوم کے قیام کی تقریب

20 Nov 2020 22:30

تقریب کے بعد میڈیا سے خطاب میں آفتاب جہانگیر نے کہا کہ اس اولڈ ایج ہوم کے قیام کا سارا کریڈٹ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس جعفری کو جاتا ہے، یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ معاشرے میں ایسے لوگ بھی جو اپنے بزرگوں کی ناقدری کرتے ہوئے انہیں بےآسرا کردیتے ہیں، ایسے نادار افراد کیلئے جے ڈی سی نے جو اقدام اٹھایا ہے ہم اس میں ان کے ساتھ ہیں اور عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جے ڈی سی فاؤنڈیشن کی جانب سے GFS بلڈرز کے تعاون سے اولڈ ایج ہوم کے قیام کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین GFS بلڈرز عرفان واحد کی جانب سے ہدیہ کی گئی زمین پر منعقدہ افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر آفتاب جہانگیر نے شرکت کی اور اولڈ ایج ہوم کے قیام کے سنگ بنیاد کا افتتاح کیا۔ بعدازاں میڈیا سے خطاب میں آفتاب جہانگیر نے کہا کہ اس اولڈ ایج ہوم کے قیام کا سارا کریڈٹ جے ڈی سی کے بانی ظفر عباس جعفری کو جاتا ہے، یہ ایک بہت بڑی خدمت ہے، ہم دیکھتے ہیں کہ معاشرے میں ایسے لوگ بھی جو اپنے بزرگوں کی ناقدری کرتے ہوئے انہیں بےآسرا کردیتے ہیں، ایسے نادار افراد کیلئے جے ڈی سی نے جو اقدام اٹھایا ہے ہم اس میں ان کے ساتھ ہیں اور عوام سے بھی تعاون کی اپیل کرتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 898998

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/898998/1/جے-ڈی-سی-کے-تحت-اولڈ-ایج-ہوم-قیام-کی-تقریب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org