0
Friday 20 Nov 2020 22:54

لیہ، ہفتہ شان رحمت اللعالمین (ص)

اسلام ٹائمز۔ ہفتہ شان رحمت اللعالمینﷺ کے سلسلہ میں گورنمنٹ ہائی سکول حافظ آباد لیہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس کے مہمان خصوصی معاون خصوصی وزیراعلیٰ پنجاب مذہبی امور سید رفاقت علی گیلانی اور مہر خالد مسعود تھند ڈسٹرکٹ چیئرمین بیت المال لیہ تھے۔ تقریب میں علاقہ معززین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، سکول کے بچوں نے نعت رسولﷺ پیش کی۔ قاری یاسین نے شان رحمت اللعالمین ﷺ بیان کی۔ سید رفاقت علی گیلانی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر ہفتہ شان رحمت العالمین منایا جانا ایک احسن اقدام ہے، جس کا بنیادی مقصد طلبہ و طالبات کو سیرت النبیﷺ کے مختلف پہلووں سے آگاہ کرنا ہے۔
خبر کا کوڈ : 899000
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش