QR CodeQR Code

کراچی، پاکستان عوامی تحریک کا "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" مظاہرہ

22 Nov 2020 20:16

احتجاجی مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مظاہرے سے پی اے ٹی کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر مشتاق صدیقی، صوبائی جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے خطاب کیا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان عوامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام سیاسی مافیا کی جانب سے پاکستان اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف، بھارتی ایجنڈے پر ملک دشمن بیان بازی کیخلاف یوم احتجاج منایا گیا، اس مناسبت سے کراچی پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ بعنوان "سیاست نہیں ریاست بچاؤ" کیا گیا۔ مظاہرے میں پاکستان عوامی تحریک کی قیادت کے علاوہ بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔ مظاہرے سے پی اے ٹی کے مرکزی صدر قاضی زاہد حسین، صوبائی صدر مشتاق صدیقی، صوبائی جنرل سیکرٹری راؤ کامران محمود نے خطاب کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنماء سید ظفر اقبال، ناظم تحریک منہاج القرآن مرزا جنید علی، صوبائی قیادت ثاقب نوشاہی، ڈاکٹر شہزاد، اطہر جاوید صدیقی، محمود میمن، نوید عالم، راؤ طیب، ساجدہ جبین، عدنان رؤف، شفقت شیخ، بشیر خان مروت، مزرق حسین شاہ، ارشد ایوب، عالم بادشاہ ایڈووکیٹ سمیت پاکستان عوامی تحریک کے ضلعی صدور و جنرل سیکرٹریز بھی موجود تھے۔


خبر کا کوڈ: 899348

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/899348/1/کراچی-پاکستان-عوامی-تحریک-کا-سیاست-نہیں-ریاست-بچاؤ-مظاہرہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org