QR CodeQR Code

کراچی، جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی علامتی بھوک ہڑتال

22 Nov 2020 22:34

مزار قائد کے سامنے بھوک ہڑتال کے اختتام پر پریس کانفرنس سے خطاب میں مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک محب وطن لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوجاتے ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم اس غیرآئینی اقدم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی ہو۔


اسلام ٹائمز۔ لاپتہ شیعہ افراد کی عدم بازیابی کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز نے احتجاجی بھوک ہڑتال کا انعقاد نمائش چورنگی کے قریب مزار قائد کے سامنے ہوا۔ احتجاجی بھوک ہڑتال میں بچوں، جوانوں، خواتین اور بزرگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ بھوک ہڑتال کے اختتام پر علماء و خانوادہ شیعہ لاپتہ افراد نے پریس کانفرنس سے خطاب میں مولانا حیدر عباس عابدی، مولانا عقیل موسیٰ، مولانا کاظم عباس نقوی، مولانا صادق جعفری، مولانا اصغر شہیدی اور علامہ مبشر حسن نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مقررین کا کہنا تھا کہ جب تک محب وطن لاپتہ افراد بازیاب نہیں ہوجاتے، ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، ہم اس غیر آئینی اقدم کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرتے رہیں گے، ہم پاکستان کے محب وطن شہری ہیں اور چاہتے ہیں کہ پاکستان میں قانون و آئین کی بالادستی ہو، جبری گمشدگیوں کا سلسلہ گذشتہ 5 سال سے جاری ہے، جس کے تحت کئی نوجوان تاحال لاپتہ ہیں، تاہم اس دوران کئی نوجوان اپنے گھروں کو واپس بھی لوٹ آئے ہیں، یقینی طور پہ لاپتہ افراد کی واپسی سے آئین و قانون کی بالادستی ہوئی ہے۔ اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے متعدد شیعہ افراد تاحال جبری طور پہ لاپتہ ہیں، تمام شیعہ لاپتہ افراد کو منظرعام پر لایا جائے اور اگر ان پر الزام ہیں تو عدالتوں میں پیش کرکے مقدمے چلائے جائیں اور بے گناہوں کو رہا کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 899359

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/gallery/899359/1/کراچی-جوائنٹ-ایکشن-کمیٹی-فار-شیعہ-مسنگ-پرسنز-کی-علامتی-بھوک-ہڑتال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org