0
Sunday 22 Nov 2020 23:47

سانحہ پیواڑ، تحریک حسینی کی متاثرین سے تعزیت

اسلام ٹائمز۔ تحریک حسینی پاراچنار کے وفد نے مولانا حاجی عابد حسین کی قیادت میں پیواڑ میں شادی کے دوران چھت گرنے کے واقعہ کے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور سانحہ پر افسوس اور گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر حاجی عابد حسین نے متاثرہ گھر کا بھی معائنہ کیا۔ صدر تحریک حسینی کا کہنا تھا کہ حکومت واقعہ میں زخمی ہونے والے افراد کو علاج معالجہ کی بہترین اور ہرممکن سہولیات فراہم کرے اور تمام متاثرہ افراد کیلئے مالی امداد کا بھی فوری بندوبست کرے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ میں جو افراد جاں بحق ہوئے ہیں، اس پر ہم متاثرہ خاندان کیساتھ اظہار افسوس کرتے ہیں اور دعا ہے کہ خدا ان کے درجات بلند کرے۔ وفد میں ڈاکٹر حسین جان، بارات علی، ذاکر افضال حسین بھی شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 899369
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش