0
Monday 23 Nov 2020 00:38

سوات، جماعت اسلامی جلسہ عام

اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کی جانب سے مہنگائی، بے روزگاری اور حکومتی پالیسیوں کیخلاف احتجاجی جلسوں کا سلسلہ جاری ہے، آج جماعت اسلامی کی جانب سے خیبر پختونخوا کے علاقہ سوات میں پاور شو کیا گیا۔ گراسی گراونڈ میں ہونے والے جماعت اسلامی کے اس جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام اور تنظیمی کارکنان نے شرکت کی۔ جلسہ عام سے خصوصی خطاب مرکزی امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کیا۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے حکومت کیساتھ ساتھ پی ڈی ایم کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور دونوں کے مقاصد کو مشترک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم کی پالیسیوں میں کوئی اختلافات نہیں، یہ صرف اقتدار کے گھوڑے پر سوار ہونے اور دودھ کی بوتل کے لیے لڑ رہے ہیں۔ پی ڈی ایم کا مقصد عوام کے مسائل کا حل نہیں بلکہ چند خاندانوں کی سیاست کو زندہ رکھنا ہے۔ لوگوں کو مافیاز، سرمایہ داروں، جاگیرداروں اور ٹھیکیداروں کی سیاست سے کچھ نہیں ملے گا۔ عوام تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف چاہتے ہیں تو انہیں نظام مصطفےٰ (ص) کے نفاذ کے لیے جماعت اسلامی کے دست و باز بننا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 899375
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش